Pages

منگل، 26 مئی، 2015

فیس بک

بسم اللہ الرحمن الرحیم ○
دوستو آج میں فیس بک پر کی جانے والی کچھ پوسٹ پر بات کرنا چاہتا ہوں
1 کچھ ایسی پوسٹ کی جاتیں ہیں جنہیں دیکھ کر مجهے غصہ آتا ہے مثلاً
قرآن پاک کو کسی نے ہاتھ میں پکڑا ہوا ہے کوئی اور اسے آگ لگا رها ہے اور کہا یہ جاتا ہے کہ جس نے پوسٹ دیکھ کر شئیر نہیں کی اس پر لعنت
ایک تو گستاخی اور اوپر سے دوسرے مسلمانوں کو کہا جا رہا ہے شئیر کریں کہ کفار آگ لگا رہے ہیں حد ہے یار اور سادہ لوح مسلمان اس پوسٹ کو شئیر بهی کر رہے ہیں
بهائی اگر کسی نے گستاخی کی ہے تو اللہ پاک اسے ضرور ضرور سزا دے گا وہ شخص جو یہ گستاخی کر رہا ہے وہ دنیا میں بهی ذلیل ہو گا اور آخرت میں بهی انشاءاللہ
باقی مسلمان کون سے ثواب کی امید پر شئیر کر رہے ہیں

2
کچھ لوگ ایسی پوسٹ کرتے ہیں جیسے بادل پر اللہ کا نام گائے بکری پر اللہ یا محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا نام بهائی کیا ہمارا دین ان چیزوں کا محتاج ہے نہیں واللہ نہیں
ہمیں کیا شک ہے کہ ہم بادل پر یا بکری پر اللہ کا نام دیکھ کر یقین کریں
اس طرح تو ہندو عیسائی یہودی کل کلاں کوئی بهی بکری پر اپنے رام یا کرشن کا نام دکها دے تو کیا ہم اس پر یقین کر لیں ؟؟
سوچیں میرے بهائی
اوپر سے لکها ہوتا ہے یہ شئیر کرنے سے آپ کو شیطان روکے گا  
اور کچھ پوسٹ پر لکها ہوتا ہے کہ یہ اپنے دس دوستوں کی وال پر شئیر کریں تو آپ کو خوشی  ملے گی اور اگر شئیر نہ کریں گے تو نقصان ہوگا
یہ کون سی حدیث یا قرآن میں ہے 
اپنے سے بنائے جارہے ہیں اور پهیلائی جا رہی ہیں
حالانکہ قرآن پاک میں حکم ہے سورہ الحجرات میں
کہ  ) ﺍﮮ ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮ ! ﺍﮔﺮ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻛﻮﺋﯽ ﻓﺎﺳﻖ ﺧﺒﺮ ﺩﮮ ﺗﻮ ﺗﻢ ﺍﺱ ﻛﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﻃﺮﺡ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﻛﺮ ﻟﯿﺎ ﻛﺮﻭ (٣) ﺍﯾﺴﺎ ﻧﮧ ﮨﻮ ﻛﮧ ﻧﺎﺩﺍﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﻛﺴﯽ ﻗﻮﻡ ﻛﻮ ﺍﯾﺬﺍ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺩﻭ ﭘﮭﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﻛﯿﮯ ﭘﺮ ﭘﺸﯿﻤﺎﻧﯽ ﺍﭨﮭﺎ﯃و

کچھ باتیں اور بهی ہیں وہ انشاءاللہ کسی اگلی نشت میں

1 تبصرہ:

  1. یہ مسائل ہمارے یہاں تعلیم و تربیت کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ آپ جیسے لوگ جب اس پر لکھیں گے تو لوگوں کو علم ہوگا کہ ان چیزوں سے فرق پڑتا ہے یا نہیں۔ مزید لکھتے رہیے۔

    جواب دیںحذف کریں